وزیراعلی سندھ سے ایس آئی یو ٹی کے سربراہ ڈاکٹر ادیب رضوی کی ملاقات

جمعرات 22 فروری 2018 20:01

وزیراعلی سندھ سے ایس آئی یو ٹی کے سربراہ ڈاکٹر ادیب رضوی کی ملاقات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2018ء) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹ کے سربراہ معروف سرجن ڈاکٹر ادیب رضوی نے جمعرات کو وزیراعلی ہاس میں ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹ ( ایس آئی یو ٹی) سکھر اور سندھ کے دیگر اضلاع میں زیر تعمیر لیور ٹرانسپلانٹ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیر اعلی سندھ نے ڈاکٹر ادیب رضوی کو مذکورہ منصوبوں کی تکمیل کے لئے حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی تاکہ مریضوں کو علاج معالجے کی بہتر سے بہتر سہولیات میسر ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :