آئی جی سندھ نے سینئر صحافی کے گھر مبینہ ڈکیتی کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی وسطی سے تفصیلی انکوائری رپورٹ طلب کرلی

جمعرات 22 فروری 2018 19:58

آئی جی سندھ نے سینئر صحافی کے گھر مبینہ ڈکیتی کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2018ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے انگریزی روزنامہ کے ایڈیٹرو سینئرصحافی عبدالحسنات کے گھر میں مبینہ ڈکیتی کی واردات کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی وسطی سے تفصیلی انکوائری اور ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کی تفصیلات فوری طور پر طلب کرلی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کرائم سین پر تمام شواہد کو محفوظ بناکر جدید تیکنیکس کی بدولت تفتیش کے جملہ پہلوؤں کو موثر بنایا جائے اور واردات میں ملوث ملزمان کی جلد سے جلد گرفتاری کو یقینی بنایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :