کراچی،وزیرداخلہ سندھ کا سینئر صحافی کے گھر مبینہ ڈکیتی کا نوٹس، ڈی آئی جی ویسٹ سے تفصیلات طلب کرلیں

جمعرات 22 فروری 2018 19:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2018ء) وزیرداخلہ سندھ سہیل انور خان سیال کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں سینئر صحافی کے گھر مبینہ ڈکیتی کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ویسٹ سے تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈی آئی جی ویسٹ کو ہدایت کی کہ تفتیش کو ہر سطح پر نتیجہ خیز بناتے ہوئے واردات میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے،کرائم سین سے اکٹھا شہادتوںسے تفتیش کو موثر بنایا جائے،جدید اورماڈرن تیکنیکس کی بدولت واردات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے ۔