بجلی چوروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائیاں کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا

سسٹم میں اس وقت وافر مقدار میں بجلی موجود ہے ، نقصانات نہ ہوں تو ہم پورے ملک میں زیرو لوڈ شیڈنگ کرنے کی استعداد رکھتے ہیں،وفاقی وزیر اویس لغاری

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 22 فروری 2018 19:06

بجلی چوروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائیاں کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 22فروری 2018ء ): بجلی چوروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائیاں کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔وفاقی وزیر اویس لغاری کا کہنا تھا کہ سسٹم میں اس وقت وافر مقدار میں بجلی موجود ہے ، نقصانات نہ ہوں تو ہم پورے ملک میں زیرو لوڈ شیڈنگ کرنے کی استعداد رکھتے ہیں۔بجلی چوری روکنے کے لیے بڑے پیمانے پر کاروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو یہاں جاری بیان میں وفاقی وزیرنے کہاکہ وہ ملک بھر کے بجلی کے صارفین کے سامنے کچھ زمینی حقائق رکھنا چاہتے ہیں تاکہ آنے والے دنوں میں خاص طور پر گرمی کے مہینوں میں بجلی کی صورتحال مکمل طور پر واضح ہو اور ان کو اس بات کا بھر پور علم ہو کہ حکومت ان کیلئے کیا اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے دسمبر 2017ء سے ملک بھر میں 10 فیصد سے کم نقصانات والے فیڈرز پر لوڈ شیڈنگ ختم کر رکھی ہے، ہم نے ساتھ ساتھ یہ بھی اعلان کیا تھا کہ جوں ہی ملک بھر میں کہیں بھی کسی فیڈر کے نقصانات 10فیصد کی سطح پر پہنچیں گے ہم وہاں بھی لوڈشیڈنگ ختم کریں گے۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ساتھ ہم نے اپنی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے بورڈذ ، سی ای اوز اور عملے کو نقصانات کم کر نے کیلئے ٹارگٹ بھی دیئے۔انکا مزید کہنا تھا کہ بجلی کے حجم میں اضافے کی وجہ سے نقصانات میں% 1.2فیصد کمی کے باوجود ہمیں تقر یباً360 ارب سالانہ برداشت کرنا ہوں گے۔جس کے لئے ملک کی معیشت نہ تو اجازت دیتی ہے اور نہ ہی ہم کسی چوری کا خمیازہ با قاعدگی سے بل ادا کرنے والے صارفین پر ڈال سکتے ہیں۔

ہمیں ہر حال میں ان نقصانات کو کم کرنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ صارفین اور تمام صوبائی حکومتوں کو واضح الفاظ میں یہ پیغام پہنچانا چاہتا ہوں کہ ان کے تعاون کے بغیر نقصانات کو کسی بھی صورت میں کم نہیں کیا جا سکتا۔نقصانات کو کم کرنے کے لیے بجلی چوروں کے خلاف وسیع پیمانے پر کاروئی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔