پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں کا صدر وسطی پنجاب عبدالعلیم خان کی زیر صدارت اجلاس ،

اہم فیصلے محمو دالرشید، شعیب صدیقی ، اعجاز چوہدری،کرامت کھوکھر ، جمشید چیمہ،آجاسم شریف و نوشین حامد کی شرکت

جمعرات 22 فروری 2018 19:42

پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں کا صدر وسطی پنجاب عبدالعلیم خان کی زیر صدارت ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2018ء) پاکستان تحریک انصاف نے موجودہ سیاسی صورتحال میں پارٹی کو مزید فعال کرنے اور ممبر شپ مہم تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،پی ٹی آئی چیئرمین سیکرٹریٹ میں منعقدہ پارٹی رہنماؤں کا اعلیٰ سطحی اجلاس صدر وسطی پنجاب عبدالعلیم خان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں جاری ممبر شپ مہم کو ٹھوس بنیادوں پر آگے بڑھانے اور شہر میں جگہ جگہ کیمپ لگانے کے علاوہ دیگر اہم فیصلے کیے گئے۔

قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید ، اراکین پنجاب اسمبلی محمد شعیب صدیقی،مراد راس اور نوشین حامد معراج ،پارٹی کے مرکزی رہنما کرامت کھوکھر،جمشید اقبال چیمہ ، منشاء سندھو،اصغر گجر، آجاسم شریف ،نذیر چوہان اور پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی۔

(جاری ہے)

عبدالعلیم خان نے کہا کہ موجودہ سیاسی حالات کا تقاضا ہے کہ پی ٹی آئی کا ہر کارکن اپنی کئی برسوں کی جدوجہد کو ثمر آور بنانے کیلئے میدان عمل میں نکلے حقیقی معنوں میں پارٹی کی ممبر شپ میں اضافہ کرنے کیلئے ڈور ٹو ڈور رابطہ مہم یقینی بنائی جائے ۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ پارٹی چیئرمین عمران خان لاہور سمیت مختلف اضلاع میں ممبر شپ کیمپوں کا خود دورہ کریں گے اور بہتر کارکردگی والے پارٹی رہنماؤں و کارکنوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی ۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکن ہمارا اصل اثاثہ ہیں اور انشاء اللہ ہر ورکر تبدیلی کی راہ میں اپنا حصہ ضرور ڈالے گا۔

متعلقہ عنوان :