طویل عرصے سے کہہ رہا ہوں کہ پارلیمان کی بالادستی اور پولیٹیکل سٹرکچر خطرے میں ہے، چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی

نئی لسٹ پر میں نے بطور چیئرمین دستخط کئے اور چیف الیکشن کمشنر کے پاس گیا، انہوں نے کہا کہ وہ مشاورت سے فیصلہ کریں گے، اب پتہ چلا ہے کہ یہ ٹکٹ بھی مسترد ہو گئے ہیں، قائد ایوان سینیٹر راجہ ظفر الحق

جمعرات 22 فروری 2018 19:38

طویل عرصے سے کہہ رہا ہوں کہ پارلیمان کی بالادستی اور پولیٹیکل سٹرکچر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ وہ ایک طویل عرصے سے کہہ رہے ہیں کہ پارلیمان کی بالادستی اور پولیٹیکل سٹرکچر خطرے میں ہے۔ جمعرات کو ایوان بالا میں عوامی اہمیت کے معاملے پر بات کرتے ہوئے سینیٹر فرحت الله بابر نے کہا کہ سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد پی ایم ایل کے سینیٹرز متاثر ہوئے ہیں۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ میری رائے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا اثر سینیٹ کے امیدواروں پر نہیں پڑے گا، امیدوار الیکشن لڑ سکتے ہیں۔ قائد ایوان سینیٹر راجہ ظفر الحق نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ پارلیمانی بورڈ نے جو ٹکٹ جاری کئے تھے وہ ایک طرف رکھ کر نئی لسٹ بنائی اور میں نے بطور چیئرمین اس پر دستخط کئے۔

(جاری ہے)

اس کے بعد میں خود چار پانچ افراد کے ہمراہ چیف الیکشن کمشنر کے پاس گیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ مشاورت سے فیصلہ کریں گے، اب پتہ چلا ہے کہ یہ ٹکٹ بھی مسترد ہو گئے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ میری رائے میں امیدواروں پر اس کا اثر نہیں پڑتا۔ فرحت الله بابر نے کہا کہ سینیٹ انتخابات معطل ہوئے تو لمبے عرصے کے لئے پارلیمان کی بالادستی اور پولیٹیکل سٹرکچر خطرے میں ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ میں عرصے سے یہ کہہ رہا ہوں۔