پاکستان رگبی یونین کے زیراہتمام نیشنل کیمپ کا پہلا مرحلہ 24 فروری کو اسلام آباد میں ہو گا

جمعرات 22 فروری 2018 19:38

پاکستان رگبی یونین کے زیراہتمام نیشنل کیمپ کا پہلا مرحلہ 24 فروری کو ..
لاہور۔22 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء) پاکستان رگبی یونین کے زیراہتمام نیشنل کیمپ کا پہلا مرحلہ 24 اور 25 فروری کو اسلام آباد ایف ٹین رگبی گرائونڈ میں ہوگا۔کیمپ میں پاکستان بھر سے 50 کھلاڑی شریک ہوں گے۔ پاکستان رگبی یونین کے ہیڈ کوچ اور کیمپ کمانڈنٹ شکیل احمد ملک کے مطابق پاکستان رگبی ٹیم نے ایشین 15 سائیڈ ایونٹ کیلئے مئی میں قازقستان جانا ہے جہاں چار ملکی ایشین رگبی چیمپئن شپ ہوگی ۔

چیمپئن شپ میں پاکستان کے علاوہ قازقستان، ازبکستان اور منگولیا شامل ہیں۔ کیمپ 13 مئی تک لاہور اور اسلام آباد میں ہرجمعہ، ہفتہ اور اتوار جاری رہے گا۔ امید ہے کہ ایک بہترین ٹیم بنا پائیں گے۔ زیادہ تر کھلاڑی حال ہی میں سروس ٹائرز 15 سائیڈ لیگ کھیلے ہیں اس لیے منتخب کرنے میں آسانی ہوگی۔

(جاری ہے)

25 رکنی ٹیم اپریل کے آخری ہفتے میں فائنل کی جائے گی۔

کیمپ میں لاہور سے احمد وسیم، کمال احمد، غالب جاوید، صائم، محمد طلحہ، محمد وقاص، محمد فیصل اور محمد عارف، فورٹ عباس سے خرم احمد، محمدشعیب، ہارون آباد سے محمد عمران، وہاڑی سے عباس احمد، لودھراں سے شہبازاحمد، فاٹا سے محمد رضوان اور محمد غوث شامل ہیں۔ آرمی سے ناصر محمود، محمد شاہد، عرفان شہزاد، شرافت علی، اسد بٹ، وقار یونس، محمد شہباز، محمد عمران، محمد وقاص، محمد ہارون، مصدق الطاف، زاہد اقبال، اسرار احمد اور انجم شہزاد شامل ہیں، اسلام آباد سے کاشف خواجہ، دائودشاہ، معیز شاہ، رومیل قریشی، حماد صفدر، عمار شکری، علی خان، حمزہ حیاء الدین اور بلال خان شامل ہیں ، واپڈا کی طرف سے علی شاہد، دائود گل، شعیب اکبر،محمد سفیان، محمدعمران، عدنان سعید اور سعد عارف شامل ہیں۔

ٹیم 14 مئی کو لاہور سے قازقستان کو روانہ ہوگی۔ ٹورنامنٹ 15 سے 20 مئی تک قازقستان کے شہر الماتے میں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :