احد چیمہ گروپ کی ہڑتال کا معاملہ ، پنجاب کی سول بیوروکریسی میں پھوٹ پڑ گئی

ڈی ایم جی گروپ کی شہباز شریف سے ملاقات ،ہڑتال کی حمایت کا اعلان،پی ایم ایس افسران نے احد چیمہ گروپ سے علیحدگی کا اعلان کر دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 22 فروری 2018 18:55

احد چیمہ گروپ کی ہڑتال کا معاملہ ، پنجاب کی سول بیوروکریسی میں پھوٹ ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 22فروری 2018ء ) : احد چیمہ گروپ کی ہڑتال کا معاملہ ، پنجاب کی سول بیوروکریسی میں پھوٹ پڑ گئی۔ڈی ایم جی گروپ کی شہباز شریف سے ملاقات ،ہڑتال کی حمایت کا اعلان،پی ایم ایس افسران نے احد چیمہ گروپ سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نیب نے احد چیمہ کو سمن پر پیش نہ ہونے کے باعث گرفتار کر لیا تھا جس کے بعد احد چیمہ کے حامی بیوروکریٹس نے حکومتی کام بند کرنے کی دھمکی دے دی تھی اور کہا تھا کہ اگر احد چیمہ کو رہا نہ کیا گیا تو ہم کام بند کر دیں گے۔

(جاری ہے)

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ہڑتال کے معاملے پرپنجاب کی سول بیوروکریسی میں پھوٹ پڑ گئی۔آج  ڈی ایم جی گروپ کے افسران نے وزیر اعلٰی شہباز شریف سے ملاقات کی اور ملاقات میں نیب کی کاروائیوں کو روکنے کے لیے درخواست کی۔ڈی ایم جی گروپ نے احد چیمہ کی رہائی تک کام بند کرنے کا بھی اعلان کیا جبکہ دوسری جانب پی ایم ایس گروپ کے افسران نے ہڑتالی افسروں کا ساتھ نہ دینے کا اعلان کر دیا ۔پی ایم ایس گروپ کا افسران کا کہنا تھا کہ اگر ڈی ایم جی گروپ کام نہیں کرتا تو اس صورت میں تمام معاملات کو احسن طریقے سے چلانے کے لیے کام کرتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :