احد چیمہ کی گرفتاری کے خلاف ڈی جی نیب کو نوٹس ، لاہور ہائیکورٹ نے جواب طلب کر لیا

جمعرات 22 فروری 2018 19:36

احد چیمہ کی گرفتاری کے خلاف ڈی جی نیب کو نوٹس ، لاہور ہائیکورٹ نے جواب ..
لاہور۔22 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے نیب کی جانب سے احد چیمہ کی گرفتاری کے خلاف دائر درخواست پر ڈی جی نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، احد چیمہ کی جانب سے عدالت کو آ گاہ کیا کہ نیب نے الزامات کے حوالے سے تحریری طور پر آگاہ نہیں کیا، نیب نے شوکاز نوٹس دئیے بغیر احد چیمہ کو گرفتار کیا،احد چیمہ کے وکیل نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل دس اے کے تحت شفاف ٹرائل کے لئے قانونی تقاضے پورے کرنا آئینی تقاضا ہے، انہوں نے کہا کہ احد چیمہ کو صفائی کا موقع دئیے بغیر گرفتار کیا جانا نیب کا غیر قانونی اقدام ہے،، انہوں نے استدعا کی کہ عدالت احد چیمہ کی گرفتاری کا اقدام کالعدم قرار دے، جس پر عدالت نے نیب کی جانب سے احد چیمہ کی گرفتاری کے خلاف دائر درخواست پر ڈی جی نیب کویکم مارچ کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔