آل سندھ شہداء حق پرست قومی یکجہتی فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز 25فروری سے کورنگی میں ہوگا

جمعرات 22 فروری 2018 19:29

آل سندھ شہداء حق پرست قومی یکجہتی فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز 25فروری ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء) ینگ آزاد فٹ بال کلب کورنگی کے زیر اہتمام آل سندھ شہداء حق پرست قومی یکجہتی فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز 25 فروری سے ابراہیم پلے گرائونڈ کورنگی پر ہوگا۔

(جاری ہے)

فٹ بال ایونٹ کا افتتاح بلدیہ عالیہ کورنگی کے چیئرمین سید نیئر رضا کریں گے جبکہ دیگر مہمانان میں سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد، کلب کے صدر حاجی لیاقت علی، جنرل سیکریٹری محمد رمضان پیر جی و دیگر بھی موجود ہوں گے۔ افتتاحی میچ مسلم برادرز کورنگی اور غریب نواز کلب ڈالمیا کے مابین کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :