راحت فتح علی خان کے نئی فلم ’’انایا‘‘ کے گانے’’نینوں نے تیرے‘‘نے دھوم مچادی

جمعرات 22 فروری 2018 19:06

راحت فتح علی خان کے نئی فلم ’’انایا‘‘ کے گانے’’نینوں نے تیرے‘‘نے ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء) استاد راحت فتح علی خان کے نئی فلم ’’انایا‘‘ کیلئے ریکارڈ کئے گئے گانے ’’نینوں نے تیرے‘‘ نے دھوم مچادی۔ یوٹیوب سمیت دیگر ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر دستیاب گانے کو بے حد سراہا جارہا ہے۔ جمعرات کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بی لائن پروڈکشن کے سی ای او اور نئی فلم انایا کے ایگزیکٹو پروڈیوسر اسامہ بن غازی کے نئے پہلے پراجیکٹ ’’انایا‘‘ میں ہیرو احسن خان اور ہیروئن الیزے نصیر ہیں۔

فلم انایا جاندار اسکرپٹ اور بہترین گانوں کے باعث 2018ء کی بہترین رومانوی فلم ثابت ہو گی۔ راحت فتح علی خان کے گانے کو ملک کی بہترین لوکیشن پر شوٹ کیا گیا ہے، لیرکس آصف محمود، کمپوزر سونا ایاز، ڈائریکٹر گوہر حیات، (VIVANXAVIER) DOP اور ایگزیکٹو پروڈیوسر اسامہ بن غازی ہیں۔

(جاری ہے)

بی لائن جلد ہی اپنے نئے پروجیکٹس کے بارے میں بھی آگاہ کرے گی۔ فلم ’’انایا‘‘ میں اداکار احسن خان اور ہیروئن الیزے نصیر نے بہترین رومانوی کردار ادا کیا ہے۔

الیزے نصیر دبئی بیسڈ ایکٹریس اورناٹینا لاس اینجلس سے ایکٹنگ میں گریجویٹ کیا ہے۔ ایگزیکٹو پروڈیوسر اسامہ بن غازی نے بریفنگ میں بتایا کہ نئی فلم ’’انایا‘‘ فلم انڈسٹری کے بحران کے خاتمے میں معاون ثابت ہوگی۔ یہ 2018ء کی بہترین رومانوی فلم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اداکار بھی بہترین کردار نگاری کررہے ہیں، ملک میں ہالی وڈ، بالی وڈ جیسی جدید سہولتیں نہ ہونے کے باوجود بھی بہترین فلمیں تیار کی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :