وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت آئندہ مالی سال 2018-19ء کی بجٹ کی تیاری سے متعلق اجلاس

جمعرات 22 فروری 2018 19:06

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت آئندہ مالی سال 2018-19ء کی ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت آئندہ مالی سال 2018-19ء کی بجٹ کی تیاری سے متعلق اجلاس جمعرات کے روز وزیراعلی ہائوس میں منعقد ہوا۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں چیئرمین منصوبہ بندی و ترقی محمد وسیم، وزیراعلی سندھ کے پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت، محکمہ خزانہ و پی اینڈ ڈی کے سینئر حکام و ماہرین نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نئے مالی سال کے بجٹ کی حکمت عملی پر غور، غیر ترقیاتی اخراجات پر کنٹرول، ترقیاتی کام پر توجہ، تھرو فارورڈ کام کرنا اور سماجی شعبے کی بجٹ میں بہتری لانا نئی حکمت عملی کا حصہ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ نئے بجٹ کی حکمت عملی میں خواتین، نوجوانوں اور کھیل پر بھی توجہ ہو۔ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سال 2017-18ء کی وفاقی وصولیاں 627.307 بلین روپے متوقع ہیں۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کودوران اجلاس بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبائی ٹیکس وصولیاں185.621 بلین روپے متوقع ہیں جب کہ7 ماہ میں 90.550 بلین روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :