پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے گڈاپ ٹاؤن کے علاقے زکریہ گوٹھ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

جمعرات 22 فروری 2018 19:27

پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے گڈاپ ٹاؤن کے علاقے زکریہ گوٹھ میں فری ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2018ء) پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے گڈاپ ٹاؤن کے علاقے ذکریہ گوٹھ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے 500سے زائد مریضوں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے کا مفت معائنہ کیا اور مفت ادویات فراہم کیں ۔میڈیکل کیمپ میں مفت لیبارٹریز ٹیسٹ کا بھی انتظام کیا گیا تھا ۔کیمپ لگانے کا مقصد ان پسماندہ علاقوں میں صحت کی سہولیات مہیا کرنا ہے جہاں یہ سہولیات میسر نہیں ہیں ۔اہل علاقہ کی جانب سے رینجرز کی اس کاوش کوبے حد سراہا گیا ۔

متعلقہ عنوان :