پاکستان بحریہ جدید اور پیشہ ورانہ امور میں مہارت رکھنے والا عسکری ادارہ ہے،ایڈمرل ظفر محمود عباسی

مضبوط اور متوازن معیشت کے بغیر کسی بھی ملک کی تعمیر و ترقی و ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا،نیول چیف کی کاٹی کے وفد سے گفتگو

جمعرات 22 فروری 2018 19:27

پاکستان بحریہ جدید اور پیشہ ورانہ امور میں مہارت رکھنے والا عسکری ادارہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2018ء) پاکستان بحریہ جدید اور پیشہ ورانہ امور میں مہارت رکھنے والا عسکری ادارہ ہے جو ملک کی سمندری حدود کی حفاظت کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے ، یہ بات چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے صدر طارق ملک کی قیادت میںکاٹی کے ایک وفد سے ملاقات کے موقع پر کہی ، جبکہ اس موقع پر کاٹی کے نائب صدر جنید نقی ، سابق صدور زبیر چھایااور سید فرخ مظہر بھی موجود تھے۔

اس موقع پر چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ مضبوط اور متوازن معیشت کے بغیر کسی بھی ملک کی تعمیر و ترقی و ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا ۔ پاکستان بیش بہا قدرتی نعمتوںسے مالا مال ہے لہذا پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لئے ہم سب کو مل کر جد و جہد کرنی ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سی پیک خطے میں ایک گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے اور پاکستان کی ترقی اور کامیابی کی راہ میں یہ بنیادی کردار ادا کرے گا ۔

اس موقع پر کاٹی کے صدرطارق ملک نے کہا کہ بزنس کمیونٹی اس ملک کی صنعت و تجارت کو بڑھانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے اور ہمیشہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ، اس موقع پر انہوں نے چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے دورے کی بھی دعوت دی ۔

متعلقہ عنوان :