عدالت نے کاالعدم تنظیم کے مبینہ دہشت گرد کی سزا ختم کردی

جمعرات 22 فروری 2018 19:04

عدالت نے کاالعدم تنظیم کے مبینہ دہشت گرد کی سزا ختم کردی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2018ء) سندھ ہائی کورٹ نے بلدیہ ٹان میں بم بنانے کے دوران دھماکہ سے چھہ افراد کی ہلاکت سے متعلق کالعدم تنظیم کے مبینہ دہشت گرد کی سزا ختم کرتے ہوئے جونائل سسٹم کے تحت ٹرائل دوبارہ کرنے کا حکم دیدیا۔ ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ کے روبرو بلدیہ ٹان میں بم بنانے کے دوران دھماکہ سے چھہ افراد کی ہلاکت سے متعلق سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے کاالعدم تنظیم کے مبینہ دہشت گرد کی سزا ختم کردی۔ اے ٹی سی کو جونائیل سسٹم کے تحت دوبارہ مقدمہ چلانے کا حکم دے دیا۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم خالد خان کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ ملزم کے وکیل نے کہا کہ بلدیہ ٹان میں 2010میں گھر میں دھماکہ سے 6 افراد ہلاک ہوئے۔ واقعہ کے وقت ملزم خالد کی عمر پندرہ سال سے کم تھی۔ بم بنانے کی تیاری کے دوران 6 افراد ہلاک ہوئے اور ملزم خالد گرفتار ہوگیا تھا۔

متعلقہ عنوان :