کوئٹہ میں سیشن کورٹ کے باہر دوگروہوں کے مسلح گن مینوں کی ہوائی فائرنگ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

جمعرات 22 فروری 2018 19:24

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2018ء) کوئٹہ میں سیشن کورٹ کے باہردوگروہوںکے مسلح گن مینوں کی ہوائی فائرنگ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا پولیس کے مطابق جمعرات کو پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک اور انکے مخالف گروہ پیشی کے موقع پر سیشن کورٹ پہنچے جہاں پر سماعت ختم ہونے کے بعد دونوں فریقین کے گن مینوں کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی جس کے نتیجے میں گن مینوں نے ہوائی فائرنگ کی جس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر دو افراد کو حراست میں لے لیا مزید کاروائی جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :