پی ایس ایل کے پہلے میچ پر بڑے پیمانے پر سٹہ ،سٹہ باز کراچی میں متحرک ہو گئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 22 فروری 2018 18:44

پی ایس ایل کے پہلے میچ پر بڑے پیمانے پر سٹہ ،سٹہ باز کراچی میں متحرک ..
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 22فروری 2018ء ): پی ایس ایل کے پہلے میچ پر کروڑوں روپے کا سٹہ ہونا امکان ہے ،سٹہ باز کراچی میں متحرک ہو گئے۔سٹہ بازوں نے پی ایس ایل3 کے پہلے میچ میں پشاور زلمی کو فیورٹ قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا تیسراسیزن آج شروع ہونے جا رہا ہے جس کی افتتاحی تقریب آج دبئی میں منعقد ہونے جا رہی ہے اور آج پی ایس ایل کا پہلا میچ بھی کھیلا جائے گا جو پشاور زلمی اور ملتان سلطان کے درمیان ہوگا۔

پی ایس ایل 3کا سیزن شروع ہوتے ہی سٹہ باز بھی کراچی میں متحرک ہو گئے۔ڈیفنس ،بہادر آباد سمیت کراچی کے مخلتف علاقوں میں سٹہ بازوں نے اڈے لگا لیے۔پی ایس ایل کے پہلے میچ پر کروڑوں روپے کا سٹہ ہونا امکان ہے۔سٹہ بازوں نے پی ایس ایل3 کے پہلے میچ میں پشاور زلمی کو فیورٹ قرار دے دیا۔