پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے پشاور میں ہونیو الے چوتھی بین الاصوبائی گیمز کا باقاعدہ اعلان کردیا

جمعرات 22 فروری 2018 19:09

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے پشاور میں ہونیو الے چوتھی بین الاصوبائی ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2018ء) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے پشاور میں ہونیو الے چوتھی بین الاصوبائی گیمز کا باقاعدہ اعلان کردیا ، کھیلوں یہ میلہ جس میں پورے پاکستان کے چاروں صوبوں کے علاوہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے 1600کھلاڑی حصہ لیں گے،کھیلوں کے انعقاد کا مقصد دنیا میں خیبرپختونخوا میںامن کا پیغام پہنچانا ہے،یہ اعلان گذشتہ روز پاکستان اولمپک ایسوسی ایشنکے جنرل سیکرٹری خالد محمود نے میڈیا کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے کیا ،انہوںنے کہا کہ انٹر پراونشل گیمز کا افتتاح وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خان خٹک کریں گے ، کور کمانڈر پشاور کی جانب سے سیکورٹی فراہم کی جائیگی جبکہ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم پاکستان ہوںگے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبرپختونخوا جنید خان ، سابق صوبائی وزیر برائے کھیل سید عاقل شاہ اور اے آئی پی ایس ایشیا کے سیکرٹری جنرل امجد عزیز ملک بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

خالد محمود نے کہا کہ بین الاصوبائی گیمز میں 28مختلف کھیلوں کو شامل کیا گیا ہے ،جس میں مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے۔ پریس بریفنگ کے دوران ڈی جی سپورٹس جنید خان نے ملک بھر سے آئے ہوئے کھیلوں کے منتظین کو خوش آمدیدکہتے ہوئے بتایا کہ صوبائی حکومت چوتھی بین الاصوبائی گیمز کے انعقاد میں اپنا بھرپور کردار اد ا کرے گی اور اس گیمز کو کامیاب بنانے کیلئے ڈائریکٹوریٹ سپورٹس اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائے جائیںگے،انہوںنے اس موقع پر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور خیبرپختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کو اپنا مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے اور کہا ہے کہ کھیلوں کی ترقی اور کھلاڑیوں کو کھیلوںکیلئے تمام تر سہولیات موجود ہیں ۔

انہوںنے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت چوتھی بین الاصوبائی گیمز کا بطور مہمان نواز ہوگا اور اس گیمز میں ملک بھر سے آئے ہوئے ہوئے تمام مہمانوںکو قد رکی نگاہ سے دیکھتے ہیں،قبل ازیں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے اس سلسلے میں ملک بھر کے کھیلوں سے متعلق ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں کااجلاس بھی منعقد کیا جبکہ اس موقع پر انہوںنے چوتھی بین الاصوبائی گیمز کے لوگوکی رونمائی بھی کی۔

متعلقہ عنوان :