’’ میرا گھوڑا وہ ہے جس نے سب کو آگے لگایا ہوا ہے ‘‘

نواز شریف کے مزاحیہ لطیفے پر رہنمائوں کے بھرپور قہقے

جمعرات 22 فروری 2018 19:22

’’ میرا گھوڑا وہ ہے جس نے سب کو آگے لگایا ہوا ہے ‘‘
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2018ء) سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف انتہائی خوشگوار موڈ میں نظر آئے ،مزاحیہ لطیفہ سنا کر ماحول کو کشت زعفران بنا دیا ۔ نواز شریف نے نیب عدالت میں پیشی کے بعد پنجاب ہائوس میں پارٹی رہنمائوں سے انتہائی خوشگوار موڈ میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر سابق وزیر اعظم نواز شریف نے شرکاء کو لطیفہ سنایا ۔

نواز شریف نے کہا کہ گھڑ دوڑ میں چوہدری صاحب سگریٹ پر سگریٹ سلگا رہے تھے کہ ایک شخص نے پوچھا چوہدری صاحب کیا بات ہے پریشان ہیں آپ ۔

(جاری ہے)

جس پر چوہدری صاحب نے کہا کہ نہیں میں پریشان تونہیں۔اس نے پھر سوال کیا آپ ایسے پریشانی کے عالم میں کیوں ٹہل رہے ہیں اور سگریٹ پر سگریٹ پی رہے ہیں ۔ کیا گھڑ دوڑ میں آپ کا بھی گھوڑا دوڑ رہا ہے ۔چوہدری صاحب نے کہا کہ ہاں ددڑ رہا ہے ۔ اس شخص نے گھوڑے سے متعلق استفسار کیا آپ کا کون سا گھوڑا ہے ۔ نواز شریف نے پنجابی زبان میں انتہائی دلچسپ انداز میں بتایا کہ چوہدری صاحب کا گھوڑا دوڑ میں سب سے پیچھے تھا لیکن اس نے کہا کہ ’’میرا کوڑا اوہ اے جنہیں ساریاں نوں اگے لایا ہویا اے ‘‘ ۔ جس پر تمام رہنمائوں نے تالیاں بجاتے ہوئے بھرپورقہقہ لگایا ۔

متعلقہ عنوان :