نواز شریف کی پارٹی صدارت سے نااہلی، دیرینہ ن لیگی رہنما نے پارٹی کو خیر آباد کہہ دیا

جمعرات 22 فروری 2018 19:22

نواز شریف کی پارٹی صدارت سے نااہلی، دیرینہ ن لیگی رہنما نے پارٹی کو ..
سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2018ء) مریم نواز کے سرگودھا میں ہونے والے بہت بڑے سیاسی شو میڈیا کنونشن سے قبل سرگودھا شہر کی بھاری بھرکم شخصیت صدر مرکزی انجمن تاجران شہرو ضلع سرگودھا خواجہ احمد حنیف نے مسلم لیگ ن سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے یہ اعلان انہوں نے سرگودھا پریس کلب میں ہونے والی ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ضلع سرگودھا کے ایم این اے حامد حمید،ایم پی اے عبدالرزاق ڈھلو ںسمیت مسلم لیگی قیادت نے سرگودھا کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا ہم شہر کے نمائندہ ہیں سرگودھا کی ایسی حالت دیکھ کر ہم کسی صورت ان کا ساتھ نہیں دے سکتے انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں مرکزی انجمن تاجران حلقہ این اے 66 اور پی پی 33 اپنے امیدوار کھڑے کرے گی جس کے لئے مشاورت کی جارہی ہے اور چند روز میں اپنے سیاسی لالحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

(جاری ہے)

خواجہ احمد حنیف نے کہاکہ شہر میں لگائے جانے والے بیریر اتروائے جانے میں اراکین اسمبلی کی مشاورت شامل ہے اگر 48گھنٹے میں تاجروں کے خلاف درج کیا جانے والا مقدمہ خارج نہ کیا گیا تو شٹر ڈاؤن کیا جائے گا جس کی تمام ذمہ داری اراکین اسمبلی پر ہوگی انہوں نے کہاکہ جن لوگوں نے بیریر اتارے ہیں ان میں وہ تاجر شامل نہیں ہیں جن کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں میں نے مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی کا بہت ساتھ دیا لیکن انہوں نے کوئی وفا نہ کی ہے۔

مرکزی انجمن تاجران نے ہر فور م پر مسلم لیگ ن کی مکمل حمایت کی لیکن اب وقت آگیا ہے کہ ان سے راہیں جدا کر لیں ان لئے میں نے مسلم لیگ ن سے لاتعلقی اور مرکزی انجمن تاجران کی صدارت سے استعفی دے دیا ہے۔ کسی بھی تاجر کے غیر قانونی کام کی نا پہلے حمایت کی ہے نہ اب حمایت کروں گا۔ تاجروں کے مسائل حل کرنے کے لئے میں نے دن رات ایک کیا ہے یہی وجہ ہے کہ میں گزشتہ 8سال سے مرکزی انجمن تاجران کی صدارت کر رہا ہوں مجھے خوشی ہے کہ میں نے اپنے تاجروں کے لئے بہت کچھ کیاہے جس کا تاجر برادری بھی اعتراف کرتی ہے۔

خواجہ احمد حنیف نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ جس طرح اراکین اسمبلی شہریوں کے مسائل حل کرنے میں رکاوٹیں اور سیاست بازی کرتے ہیں اب سیاست کا جواب سیاست سے ہی دینے کے لئے سیاسی میدان میں کودگیا ہوں اور یقین دلاتا ہوں کے عام انتخابات 2018میں حلقہ این اے 66 اور پی پی 33 کے اراکین الیکشن نہیں جیت سکیں گے جس کے لئے بھرپور مہم چلاؤں گا اور شہریوں پر ان کے چہرے بے نقاب کروں گا انہوں نے کہا کہ سیاسی مستقبل کا فیصلہ آئندہ چند روزمیں دوستوں سے مشاورت کجے بعد کیا جائے گا