کوئٹہ، بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ کا اہم سنگ میل عبور کر لیا

نیشنل انکیوبیشن سینٹر کی بلوچستان میں قیام کا منصوبہ حاصل کر لیا، بیوٹمز کوئٹہ میں نیشنل انکیوبیشن سینٹر کی تکمیل مکمل کرے گا ، انوشہ رحمٰن

جمعرات 22 فروری 2018 19:19

کوئٹہ، بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ کا  اہم ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2018ء) بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز نے تعلیمی ترقی اور تخلیقی کاروباری جدت میںانتہائی اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے وفاقی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے تحت نیشنل انکیوبیشن سینٹر کی بلوچستان میں قیام کا منصوبہ حاصل کر لیا یہ منصوبہ بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز اورلاہور یونیورسٹی آف منیجمنٹ سائنسز کو مشترکہ طور پر دیا گیا ہے جس کے تحت بیوٹمز کوئٹہ میں نیشنل انکیوبیشن سینٹر کی تکمیل مکمل کرے گا نیشنل انکیوبیشن سینٹر وفاقی دارلحکومت اسلام آباد ، لاہور اور پشاور کے بعد اب کوئٹہ میں کام شروع کرے گا۔

معاہدہ پر دستخط کی تقریب و فاقی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے زیر اہتمام اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن محترمہ انوشہ رحمٰن بھی شریک ہوئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلربیوٹمز احمد فاروق بازئی نے کہا کہ نیشنل انکیوبیشن سینٹر کا کوئٹہ میں قیام بلوچستان کے طلباء اور دیگر نوجوانوں کی قسمت بدلنے کا منصوبہ ثابت ہو گاجس سے بہترین کاروباری و تخلیقی منصوبے اور نوجوان ابھر کر سامنے آئے گے بیوٹمز گزشتہ کئی سالوں سے تخلیقی کاروباری منصوبے اور خود کار روز گار کے مواقع اور رجحانات کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن محترمہ انوشہ رحمٰن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہ یہ وفاقی حکومت کا اولین مقصد ہے کہ ملک کے کونے کونے تک خصوصاً پسماندہ طبقات اور علاقوں تک برانڈ بینڈ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی سہولیات جلد از جلد میسر کی جائے انہوں نے کہا کہ نیشنل انکیوبیشن سینٹر وفاقی دارلحکومت اسلام آباد، لاہور اور پشاورمیں کامیابی سے کام کر رہا ہے اور اب خواہش ہے کہ یہ بلوچستان میں بھی بہترین نتائج کے ساتھ مکمل ہو سکے بلوچستان میں اس کا آغاز رواں سال اپریل میں کر دیا جائے گاوائس چانسلربیوٹمز احمد فاروق بازئی نے یونیورسٹی ایڈوانسمنٹ ڈائریکٹریٹ کے ڈائریکٹر محمد شاہ خان ، ایگزیکٹیو مینجیربزنس انکیوبیشن سینٹرنثار احمد اور ان کی ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے منصوبے پر فوری عمل در آمد کرنے کی ہدایت کی