الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فاٹا سے سینٹ کا انتخاب لڑنے والے امیدواروں کی حتمی لسٹ جاری کر دی

جمعرات 22 فروری 2018 18:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فاٹا سے سینٹ کا انتخاب لڑنے والے امیدواروں کی حتمی لسٹ جاری کر دی ہے ،فاٹا کی 4نشستوں کیلئے 24امیدوار میدان میں آگئے ہیں پیپلز پارٹی کے علاوہ کسی بھی سیاسی جماعت سے فاٹا سے سینٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کو ٹکٹ جاری نہیں کئے ہیں ،الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے لسٹ کے مطابق فاٹا سے سینٹ انتخابات کیلئے 24امیدواروں کے مابین مقابلہ ہوگا ان امیدواروں میں پیر محمد عقل شاہ ،جنگریز خان ،حاجی خان ،ساجد حسین طوری ،ہدایت اللہ خان ،ہلال الرحمن ،سید اخونزدہ چٹان،سید جمال ،سید غازی غزن جمال،شاہ خالد ،شاہد حسین ،شعیب حسن ،شمیم افریدی،صالح ،ضیاء الرحمن ،طاہر اقبال ،عبدالرزاق ،فرہاد شباب،فیض الرحمن ،مرزا محمد افریدی،ملک افضل دین ،ملک نجم الحسن ،شعبان علی اور نظام الدین خان شامل ہیں فاٹا انتخابات کیلئے پیپلز پارٹی کے علاوہ کسی بھی سیاسی جماعت نے امیدواروں کو نامزد نہیں کیا ہے ۔

اعجاز خان