جرمن کمپنی کے اشتہار میں باحجاب ماڈل پرعوام کا شدید ردِعمل

کمپنی نے اپنی ایک پراڈکٹ کے لیے باحجاب ماڈل اس لیے دکھائی ہے تاکہ مسلمان اور سبزی خور بھی اس جیلی کو خریدیں

جمعرات 22 فروری 2018 18:51

جرمن کمپنی کے اشتہار میں باحجاب ماڈل پرعوام کا شدید ردِعمل
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2018ء) ایک جرمن کمپنی نے اپنی ویجیٹیرین جیلی کی تشہیر کے لیے ایک ماڈل کی حجاب کے ساتھ تصویر شائع کی ہے، جس پر کمپنی کو شدید ردِ عمل کا سمنا کرنا پڑ رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق کاٹیاز نامی کمپنی نے اپنی ویجیٹیرین جیلی کے لیے ایک باحجاب ماڈل کا استعمال صرف اس لیے کیا ہے تاکہ اس جیلی کو مسلمان اور سبزی خور بھی خریدیں۔

اس اشتہار پر ملا جلا ردِعمل دیکھنے میں آیا ہے۔ دائیں بازو کی عوامیت پسند جماعت نے کہا ہے کہ یہ اشتہار خواتین پر جبر کی تشہیر کرتا ہے اور جرمنی کی اسلامائزیشن کے خلاف ہے۔ پارٹی کے ایک رکن پارلیمان فرانک پاسیمان نے اپنی ایک ٹوئیٹ میں لکھا، یہ اشتہار کیا پیغام دیتا ہی یہ پراڈکٹ صرف حجاب پہننے والی خواتین خریدیں۔

(جاری ہے)

حقوقِ نسواں کے لیے سرگرم افراد اور مسلمان خواتین نے بھی اس اشتہار کی مخالفت کی ہے۔

عام طور پر جیلی میں جیلیٹین ہوتی ہے۔ مسلمان حرام ہونے کے خدشے کی وجہ سے ایسی جیلیز سے اجتناب برتتے ہیں۔ جرمن میں ایسے لوگوں کی بھی بڑی تعداد موجود ہے جو سبزی خور ہیں۔اس کمپنی نے یہ اشتہار ایک ایڈورٹائزنگ ایجنسی انتونی سے بنوایا ہے۔ اس اشتہار میں جو ماڈل دکھائی گئی ہیں وہ نہ تو مسلمان ہیں اور نہ عام زندگی میں حجاب پہنتی ہیں۔کمپنی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس اشتہار کا مقصد اپنی مصنوعات کے متعلق جرمن مارکیٹ میں نئے صارفین تک معلومات پہنچانا ہے۔کئی مسلمانوں نے ماڈل پر اعتراض کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کمپنی نے ایک جعلی مسلمان خاتون دکھائی ہے اور یہ اشتہار نسل پرستی پر مبنی سرمایہ داری ہے۔۔

متعلقہ عنوان :