سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی گرفتاری غیر قانونی نہیں، دوران ریمانڈ دیگر شریک ملزمان کے ملوث ہونے اور لوٹی گئی رقم کی برآمدگی کے حوالے سے تحقیقات کی جائینگی، ترجمان نیب پنجاب

جمعرات 22 فروری 2018 18:51

سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی گرفتاری غیر قانونی نہیں، دوران ریمانڈ ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء) ترجمان نیب پنجاب نے کہا ہے کہ سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی گرفتاری قطعی غیر قانونی نہیں، ان کے خلاف،آشیانہ ہاؤسنگ پراجیکٹ میں اربوں روپے کی کرپشن میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں۔ ترجمان نیب پنجاب کے مطابق ملزم احد چیمہ پر مبینہ طور پر 32 کنال اراضی بطور رشوت وصول کرنے کا الزام ہے۔

(جاری ہے)

ملزم کو جمعرات کے روز احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا گیا جس میںنیب حکام کیجانب سے تفتیش کو مزید آگے بڑھانے کے حوالے سے 15 روزہ ریمانڈ دینے کی استدعا کی گئی۔ جس پراحتساب عدالت نے نیب حکام کو ملزم احد چیمہ کا 5 مارچ تک کاجسمانی ریمانڈ دے دیا۔ ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ دوران ریمانڈ ملزم سے دیگر شریک ملزمان کے ملوث ہونے اور لوٹی گئی کروڑوں روپے کی رقم کی برآمدگی کے حوالے سے تحقیقات کی جائینگی۔

متعلقہ عنوان :