الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کا اہم اجلاس 26فروری کو طلب کرلیا

جمعرات 22 فروری 2018 18:45

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کا اہم اجلاس 26فروری کو طلب کرلیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2018ء) سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے سینیٹ انتخابات سے بطور سیاسی جماعت باہر ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے ساتھ اہم اجلاس 26فروری کو طلب کرلیا ۔

(جاری ہے)

سینیٹ اور آئندہ عام انتخابات سے متعلق غیر یقینی کی صورتحال کے پیش نظر سیاسی جماعتوں کا اجلاس 26 فروری کو ہوگا جس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں سینیٹ انتخابات سے متعلق غیر یقینی کی صورتحال پر بات چیت کی جائے گی جبکہ تمام سیاسی جماعتیں اپنے خدشات الیکشن کمیشن کے سامنے رکھیں گی۔اجلاس میں سیاسی جماعتوں کو حلقہ بندیوں اور انتخابی ضابطہ سے متعلق بریفنگ دی جائے گی، جبکہ الیکشن کمیشن سینیٹ اور عام انتخابات 2018 سے متعلق سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے گا۔

متعلقہ عنوان :