نریندر مودی کی موجودگی میں اقلیتوں کے حالات مزید خراب ہوں گے ،ْ سابق ہائی کمشنر عبد الباسط

نریندر مودی کو انتخابات میں کامیابی کیلئے انتہا پسند پالیسیاں اور پاکستان دشمن جذبات کی ضرورت ہوتی ہے ،ْ سیمینار سے خطاب

جمعرات 22 فروری 2018 18:45

نریندر مودی کی موجودگی میں اقلیتوں کے حالات مزید خراب ہوں گے ،ْ سابق ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2018ء) بھارت کیلئے پاکستان کے سابق ہائی کمشنر عبدالباسط نے دعویٰ کیا ہے کہ نریندر مودی کی جماعت نے آئندہ انتخابات میں دوبارہ اکثریت حاصل کی تو وہاں اقلیتوں کے حالات مزید خراب ہوں گے۔

(جاری ہے)

غیر منافع بخش تنظیم انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز کے زیر انتظام عالمی سمینار سے خطاب کرتے ہوئے عبدالباسط نے کہاکہ بھارت کے نام نہاد سیکولر تشخص کیلئے بھی یہ مشکلات کا باعث ہو گا ،ْانہوں نے کہا کہ نریندر مودی کو انتخابات میں کامیابی کیلئے انتہا پسند پالیسیاں اور پاکستان دشمن جذبات کی ضرورت ہوتی ہے۔

سابق ہائی کمشنر نے کہا کہ بھارت میں 17 کروڑ مسلمانوں کی بھارتی ایوان زیریں لوک سبھا میں نمائندگی بہت کم ہے۔عبدالباسط نے کہا کہ آر ایس ایس ’بجرنگ دل‘اور ’شیو سینا‘ جیسی ہندو انتہا پسند تنظیمیں مسلمانوں کو نا صرف مذہب کی تبدیلی بلکہ معاشرتی اور سماجی طور پر بھی ہندو ازم اختیار کرنے پر مجبور کرتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :