بیگم کلثوم نواز رواں ہفتے ہونے والی کیمو تھراپی کے بعد وطن پہنچ کر پارٹی کی صدارت سنبھالیں گی ، قریبی ذرائع

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 22 فروری 2018 18:38

بیگم کلثوم نواز رواں ہفتے ہونے والی کیمو تھراپی کے بعد وطن پہنچ کر پارٹی ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 22فروری 2018ء ) : نواز شریف کی پارٹی صدارت سے نا اہلی کے بعد پارٹی صدر کا عہدہ خالی ہو چکا ہے۔شریف خاندان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بیگم کلثوم نواز رواں ہفتے ہونے والی کیمو تھراپی کے بعد وطن پہنچ کر پارٹی کی صدارت سنبھالیں گی۔تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی پارٹی صدارت سے نا اہلی کے بعد پارٹی صدر کا عہدہ خالی ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

میاں نواز شریف کا سیاسی جانشین اورپارٹی کا اگلا سربراہ کون ہوگا اس حوالے سے سیاسی حلقوں میں چہ میگوئیاں جاری ہیں۔بیگم کلثوم نواز کو علالت کے باوجود پارٹی صدرات کے لیے اہم ترین امیدورا قرار دیا جا رہا ہے ۔اس موقع پر شریف خاندان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بیگم کلثوم نواز رواں ہفتے ہونے والی آخری کیمو تھراپی کے بعد وطن واپس آ جائیں گی اور وطن واہسی پر پارٹی کی صدارت سنبھالیں گی۔

متعلقہ عنوان :