پرویز مشرف جلد پاکستان آئیں گے، واپسی پر مقدمات کا سامنا کر سکتے ہیں، وکیل پرویز مشرف

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 22 فروری 2018 18:33

پرویز مشرف جلد پاکستان آئیں گے، واپسی پر مقدمات کا سامنا کر سکتے ہیں، ..
پشاور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 22فروری 2018ء ): ملک کی بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال کے باعث پر سابق صدر پرویز مشرف بھی پاکستان واپسی کے لیے پر تولنے لگے۔قانونی معاملات پر بات چیت کے لیے اپنے وکیل اختر شاہ کو دبئی طلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف نے بھی پاکستان کی بدلتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر وطن واپسی کے لیے صلاح مشورے شروع کر دئیے ہیں۔

(جاری ہے)

قانونی معاملات پر بات چیت کرنے کے لیے اپنے وکیل اختر شاہ کو دبئی طلب کر لیا۔اختر شاہ نے دبئی روانگی سے پہلے اسلام آباد ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پرویز مشرف کو جھوٹے مقدمات میں پھنسایا گیا ہے وہ جلد وطن واپس آکر مقدمات کا سامنا کریں گے ۔اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ پرویز مشرف اس وقت صحت کے مسائل کا شکار ہیں لیکن وہ جلد وطن واپس آنا چاہتے ہیں ۔اختر شاہ کا مزید بتانا تھا کہ وہ دبئی میں پرویز مشرف سے قانونی معاملات پر بات چیت کرنے جا رہے ہیں۔