آزاد کشمیر میں ایک کروڑ سے زائد شہریوں کو اعلیٰ معیار کے سگنلز مہیا کرنے کیلئے نئے ٹرانسمیٹرز نصب کئے جائیں گے،

حکومت ملک کے دیگر حصوں کی طرح آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی میں گہری دلچسپی لے رہی ہے ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز کی زیر صدارت سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس

جمعرات 22 فروری 2018 18:34

آزاد کشمیر میں ایک کروڑ سے زائد شہریوں کو اعلیٰ معیار کے سگنلز مہیا ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء) ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں ایک کروڑ سے زائد شہریوں کو اعلیٰ معیار کے سگنلز مہیا کرنے کیلئے نئے ٹرانسمیٹرز نصب کئے جائیں گے، حکومت ملک کے دیگر حصوں کی طرح آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی میں گہری دلچسپی لے رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں وفاقی وزارتوں اور صوبائی محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزارت اطلاعات و نشریات نے میر پور آزاد کشمیر میں 100 کلو واٹ والے درمیانی لہر کے ڈیجیٹل ٹرانسمیٹر کی تنصیب کیلئے 14 کروڑ 38 لاکھ 56 ہزار روپے کا منصوبہ پیش کیا جس کے تحت میرپور آزاد کشمیر میں 10 ملین افراد کو اعلی معیار کے ریڈیو سگنلز مہیا کرنے کیلئے نئے ٹرانسمیٹرز نصب کئے جائیں گے، اس منصوبے کو اجلاس نے منظور کر لیا۔

(جاری ہے)

وزارت اطلاعات و نشریات نے مظفرآباد میں ریڈیو سٹیشن کی عمارت کی تعمیرنو کیلئے 16 کروڑ 6 لاکھ 21 ہزار روپے کا منصوبہ پیش کیا جس کو اجلاس نے منظور کر لیا۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں ثقافتی تبادلہ پروگرام کے تحت بیرون ملک سکالرز کو سبسڈی دینے کیلئے 70 کروڑ 92 لاکھ 18 ہزار روپے کا منصوبہ پیش کیا جس کو اجلاس نے منظور کر لیا۔

متعلقہ عنوان :