Live Updates

نوازشریف فوج سے بچنے کے لئے بھارتی وزیر اعظم مودی سے خفیہ ملاقاتیں کرتے رہے ہیں، عمران خان کا الزام

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 22 فروری 2018 18:24

نوازشریف فوج سے بچنے کے لئے بھارتی وزیر اعظم مودی سے خفیہ ملاقاتیں ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 22فروری 2018ء ) : سربراہ تحریک انصاف عمران خان نے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف پر ایک اور سنگین الزام عائد کر دیا ۔عمران خان کا کہنا تھا کہ نیوز لیکس کے حوالے سے بھی رپورٹ منظرِ عام پر نہیں لائی جارہی کیوں کہ اس میں بھی انکشاف ہوا تھا کہ نوازشریف فوج سے بچنے کے لئے نریندرا مودی سے خفیہ ملاقات کرتے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف پے در پے سیاسی ناکامیوں کے بعد شدید دباو کا شکا ر ہیں ۔

(جاری ہے)

ایسے میں انکے مخالفین انکو مزید دباو میں لانے کے لیے نت نئے الزامات ان پر لگا رہے ہیں۔لاہور ایک تقریب خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ نوازشریف اپنی کرپشن کو بچانے کے لئے بیرونی عناصر کی مدد لے رہے ہیں اور باہر بیٹھی لابی کو خوش کرنے کے لئے ختم نبوتۖ کے قانون کو تبدیل کیا گیا، وفاقی وزیرِ قانون نے 2 مرتبہ اسمبلی میں کہا کہ ہم نے کوئی تبدیلی نہیں کی۔

اس موقع پر انہوں نے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ نیوز لیکس کے حوالے سے بھی رپورٹ منظرِ عام پر نہیں لائی جارہی کیوں کہ اس میں بھی انکشاف ہوا تھا کہ نوازشریف فوج سے بچنے کے لئے نریندرا مودی سے خفیہ ملاقات کرتے رہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات