چیئرمین سینیٹ نے قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف اور قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکریٹریٹ کو رپورٹیں پیش کرنے کے لئے مزید وقت دے دیا

جمعرات 22 فروری 2018 18:26

چیئرمین سینیٹ نے قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف اور قائمہ کمیٹی برائے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف اور قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکریٹریٹ کو دو الگ الگ بلوں پر کمیٹی کی رپورٹیں پیش کرنے کے لئے مزید وقت دے دیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کی طرف سے آرٹیکل 255 میں ترمیم کے لئے دستور (ترمیمی) بل 2017ء جبکہ قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکریٹریٹ کی طرف سے مفادات کے ٹکرائو کی ممانعت اور انتظام بل 2017ء پر کمیٹیوں کی رپورٹیں پیش کرنے کے لئے مزید وقت کی درخواست کی گئی۔ چیئرمین نے ایوان کی رائے لینے کے بعد کمیٹیوں کو مزید وقت دینے کی منظوری دے دی۔

متعلقہ عنوان :