بگرام میں 213 پاکستانی قیدیوں کی اطلاعات ہیں جن میں سے کچھ تک رسائی ہوئی ہے جبکہ تک کچھ قیدیوں تک رسائی فراہم نہیں کی گئی، وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل خان کا ایوان بالا میں اظہار خیال

جمعرات 22 فروری 2018 18:26

بگرام میں 213 پاکستانی قیدیوں کی اطلاعات ہیں جن میں سے کچھ تک رسائی ہوئی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء) وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل خان نے کہا ہے کہ بگرام میں 213 پاکستانی قیدیوں کی اطلاعات ہیں جن میں سے کچھ تک رسائی ہوئی ہے جبکہ تک کچھ قیدیوں تک رسائی فراہم نہیں کی گئی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس میں بگرام جیل میں قید پاکستانیوں کے حوالے سے سینیٹر محمد علی سیف کے اٹھائے گئے عوامی اہمیت کے معاملے پر وزارت کی طرف سے جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بگرام جیل میں 213 پاکستانی قیدیوں کی اطلاعات ہیں جن تک رسائی دی گئی ہے لیکن کچھ قیدیوں تک رسائی حاصل نہیں ہو سکی تاہم ان کی صحت بہتر ہے۔

پل چرخی جیل میں بھی کچھ قیدیوں کو رکھا گیا ہے۔ ابھی تک ان جیلوں میں قید پاکستانیوں کی شناخت کی تصدیق نہیں ہوئی اور نہ ہی یہ پتہ چلا ہے کہ کچھ جرم میں ان کو رکھا گیا ہے، اس معاملے کو دیکھا جا رہا ہے۔