پوری دنیا درجہ حرارت بڑھنے سے متاثر ہے، حکومت اس سلسلے میں اقدامات کر رہی ہے،

وفاقی وزیرسینیٹر مشاہد الله خان کا ایوان بالا میں اظہار خیال

جمعرات 22 فروری 2018 18:26

پوری دنیا درجہ حرارت بڑھنے سے متاثر ہے، حکومت اس سلسلے میں اقدامات ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء) وزیر موسمیاتی تبدیلی مشاہد الله خان نے کہا ہے کہ پوری دنیا درجہ حرارت بڑھنے سے متاثر ہے۔ حکومت اس سلسلے میں اقدامات کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس میں شیری رحمان کی تحریک التواء پر بحث سمیٹتے ہوئے انہوں نے کہا کہ درجہ حرارت میں اضافہ سے دنیا متاثر ہے، بالخصوص ترقی پذیر ممالک پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ گرین ہائوس اخراج اور اس کے ماحولیات پر گہرے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ 2030ء تک 300 فیصد اضافہ متوقع ہے۔ میڈیا ماحولیاتی و موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرے۔

متعلقہ عنوان :