مقدمات کو تیزی کیساتھ نبٹائیں کیونکہ ماتحت عدالتوں میں کئی کئی سال سے مقدمات زیر سماعت ہیں، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ

جمعرات 22 فروری 2018 18:06

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء) لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے پنجاب بھر کے تمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صاحبان کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقدمات کو تیزی کیساتھ نبٹائیں کیونکہ ماتحت عدالتوں میں کئی کئی سال سے مقدمات زیر سماعت ہیں لہٰذا مصالحتی سنٹر اور سینئر سول جج ایڈمن کی عدالت میں بھی مختلف کیس منتقل کریں تاکہ زیر سماعت مقدمات کو تیزی کیساتھ نبٹایا جا سکے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل جوڈیشری لاہور ہائی کورٹ رائو عبدالجبار خان کی طرف سے جاری ہونے والے سرکلر کے مطابق جج صاحبان کی مقدمات نبٹانے کا ماہانہ ہدف بھی فی الحال ختم کردیاگیا ہے تاہم ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو عدالتی کام سے آرام د ے دیا گیا ہے اور انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تمام ماتحت عدلیہ پر کڑی نظر رکھیں اور تمام ماتحت جج صاحبان کی کارکردگی اور ان کی نگرانی یقینی بنائیں تاکہ زیر سماعت مقدمات کی تعداد کم سے کم ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :