مارچ 2018ء تک اپنی وزارتوں میں اردو کے سرکاری زبان کے طور پر نفاذ کیلئے اقدامات سے آگاہ کریں، بلیغ الرحمن

جمعرات 22 فروری 2018 18:03

مارچ 2018ء تک اپنی وزارتوں میں اردو کے سرکاری زبان کے طور پر نفاذ کیلئے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء) وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت اور سرکاری زبان کے طور پر اردو کو نافذ کرنے کیلئے بنائی گئی وفاقی کابینہ کمیٹی کے چیئرمین انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے ایک خط میں تمام وفاقی وزراء اور انچارج ڈویژنز سے کہا ہے کہ 20 مارچ 2018ء تک اپنی وزارتوں میں اردو کے سرکاری زبان کے طور پر نفاذ کیلئے اقدامات سے آگاہ کریں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کے جانب سے 6 جولائی 2015ء کو جاری احکامات کی روشنی میں تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کو پہلے ہی مطلع کیا گیا تھاکہ وہ اردو کے سرکاری زبان کے طور پر نفاذ کیلئے وسط مدتی اور طویل مدتی اقدامات کریں۔