احد خان چیمہ کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری کے معاملے پر بیورو کریسی بھی دو حصوں میں تقسیم ہو گئی

پی ایم ایس افسران نے ڈی ایم جی افسران کے اقدامات سے اعلان لا تعلقی کر دیا،کسی کے آلہ کار نہیں بنیں گے‘ صدر شاہد خان

جمعرات 22 فروری 2018 18:03

احد خان چیمہ کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری کے معاملے پر بیورو کریسی بھی دو ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2018ء) سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری کے معاملے پر بیورو کریسی بھی دو حصوں میں تقسیم ہو گئی ،پی ایم ایس افسران نے ڈی ایم جی افسران کے اقدامات سے اعلان لا تعلقی کر دیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سابق ڈی جی ایل اے احد خان چیمہ کی مبینہ کرپشن کیس میں گرفتاری کے بعد ڈی ایم جی افسران میںکھلبلی مچی ہوئی ہے اور گزشتہ روز چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت ایک اجلاس بھی منعقد ہواجس میں ایک قرارداد پیش کرنے سمیت کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ۔

علاوہ ازیں احد چیمہ کی پیشی کے موقع پر بھی ڈی ایم جی افسران کی ایک بڑی تعداد عدالت میں موجود تھی ۔ بتایا گیاہے کہ ڈی ایم جی افسران اس معاملے پر ہڑتال کی منصوبہ بندی کر رہے اور اس سلسلہ میں پی ایم ایس ایسوسی ایشن سے رابطہ کر کے تعاون مانگا گیا تاہم انہیںمثبت جواب نہیں ملا ۔ پی ایم ایس ایسوسی ایشن کے صدر شاہد خان کا کہنا ہے کہ ہم ایسے احتجاج کا حصہ اور کسی کے آلہ کار نہیں بنیں گے ۔ ڈی ایم جی افسران نے ہمیشہ ہمیں استعمال کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :