الیکشن کمیشن نے رکن پنجاب اسمبلی جمال خان لغاری کی رکنیت بحال کر دی

جمعرات 22 فروری 2018 18:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اثاثوں اور گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے پر پی پی 245سے رکن اسمبلی سردار محمد جمال خان لغاری کی رکنیت بحال کر دی جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیاگیا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے حکمران جماعت کے رکن اسمبلی کی جانب سے اثاثوں اور گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر گزشتہ سال 16اکتوبر کو ان کی اسمبلی رکنیت معطل کی تھی۔