ڈھوک کلہور میں18لاکھ روپے کی لاگت سے فلٹریشن پلانٹ لگایا جارہا ہے، ملک اظہر نعیم

جمعرات 22 فروری 2018 17:56

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء)مسلم لیگ ن کے رہنما وممبر کینٹ بورڈ چکلالہ وارڈ10ملک اظہرنعیم نے کہا ہے کہ ڈھوک کلہور اور مبارک لین کے مکینوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں ایم این اے ملک ابرار کے فنڈز سے 18لاکھ روپے کی لاگت سے فلٹریشن پلانٹ لگایا جارہا ہے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ پانی کامسئلہ حل کرادینگے اپنے وعدے کے مطابق فلٹریشن پلانٹ لگارہے ہیں عوام کو اب پینے کا صاف پانی میسر ہوگا،جگہ کی فراہمی پر راجہ ساجد کاشکریہ ادا کرتے ہیں، ان خیالات کااظہارانہوں نے ڈھوک کلہور،مبارک لین میں فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب کے کام کاافتتاح کرتے ہوئے اہلیان علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پانی ہرشخص کی ضرورت ہے اوراس کے بغیرگزارہ ناممکن ہے عوام کی مشکلات کااحساس ہے اس سلسلے میں مجھ سے جو کچھ ممکن ہورہا ہے کررہا ہوں عوام سے کیا گیا ایک ایک وعدہ پورا کررہا ہوں علاقے بھر میں جو بھی مسائل ہیں انہیں عوام کی دہلیز پرجاکر حل کرارہا ہوں ایم این اے ملک ابرار،سابق ایم پی اے چوہدری ایاز کنٹونمنٹ بورڈ چکلالہ کے حکام کے خصوصی تعاون کی وجہ سے آج علاقے کے مسائل حل ہورہے ہیں ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن کی حکومت کی اولین ترجیح عوامی مسائل ختم کرکے لوگوں کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔