Live Updates

عوام اب عمران خان کے چھانسے میں نہیں آئیں گی,الحاج خالد بٹ

جمعرات 22 فروری 2018 17:56

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء) مسلم لیگ ن کے رہنما وممبر کینٹ بورڈ چکلالہ وارڈ5الحاج خالد بٹ نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے گزشتہ ساڑھے چارسالوں کے دوران سوائے احتجاج ،انتشار،ترقیاتی منصوبوں میں رکاوٹیں،ملکی ترقی کیخلاف سازشیں کرنے کے سواء عوام کیلئے کچھ نہیں کیا بلکہ ان کے اقدامات سے عوام کو نقصان ہی پہنچا ہے اب ایک بارپھرانہوں نے عوام میں جاکرجلسے کرنیکا اعلان کیا ہے اب وہ کس منہ کیساتھ عوام کے پاس جائیں گے ، عوام اب ان کے جھانسے میں نہیں آنے والے نہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے گلستان کالونی کے مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی کاموں کامعائنہ کرنے کے دوران اہلیان علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،الحاج خالد بٹ نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے خدمت کی سیاست کرکے عوام کے دلوں میں جو جگہ بنائی ہے اسے کوئی ختم نہیں کرسکتا مسلم لیگ ن آئندہ الیکشن اپنی کارکردگی اورترقیاتی کاموں کی بدولت بھاری اکثریت سے جیتے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :