وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر 26فروری کو ضلع صحت پور میں کھلی کچہری کا انعقاد ہوگا

جمعرات 22 فروری 2018 17:56

وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر 26فروری کو ضلع صحت پور میں کھلی کچہری ..
صحبت پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2018ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی خصوصی ہدایت پر بلوچستان کے پرُ اضلاع کی طرح ضلع صحبت پور میں بھی ڈپٹی کمشنر صحبت پور آغاشیر زمان کی جانب سی26فروری برروز پیر بوقت 11بجے سے لیکر 1بجے تک عوام الناس کے مسائل سُننے کیلئے ڈپٹی کمشنر صحبت پور کے آفیس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

جس میں تمام محکموں کے افسران شرکت کریں گے ۔عوام الناس کو مطلع کیا جاتاہے کہ وہ کھلی کچہری میں شرکت کرکے عوامی مسائل سے آگاہ کریں ۔تاکہ مسائل کے حل کیلئے اقدامات کیئے جاسکیں ۔

متعلقہ عنوان :