چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد یاور علی سے خیبر پختونخواہ ، بلوچستان کے جوڈیشل آفیسرز اور پراسیکیوٹرز کی ملاقات

جمعرات 22 فروری 2018 18:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2018ء) انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی شریعہ اکیڈمی میںخیبر پختونخواہ اور بلوچستان کے زیر تربیت جوڈیشل آفیسرز اور پراسیکیوٹرز نے لاہور ہائی کورٹ اور پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کا مطالعاتی دورہ کیا اورچیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد یاور علی اور سینیئر ترین جج مسٹر جسٹس محمد انوار الحق سے ملاقات کی، وفد نے فاضل چیف جسٹس کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔

(جاری ہے)

وفد میں انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے لیکچرار بھی موجود تھے۔ وفد نے لاہور ہائی کورٹ کی تاریخی عمارت اور پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے مختلف شعبہ جات کادورہ بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :