Live Updates

عام انتخابات میں (ن) لیگ کی دو تہائی اکثریت کا خوف مخالفین ،سازشیوں کے اعصاب پر سوار ہے‘ خواجہ سعد رفیق

نشاندہی کے بعد (ن) لیگ ،جے یو آئی نے ختم نبوت حلف نامے میں کسی بھی تبدیلی کیخلاف ،تحریک انصاف ،پیپلز پارٹی نے حق میں ووٹ دیا ، سینیٹ کا ریکارڈ پبلک کیا جائے عمران جواب دو تمہاری جماعت نے نشاندھی کے بعد تبدیلی کے حق میں ووٹ کیوں دیا سینٹ کا اس دن کا ریکارڈ پبلک کیا جائے ‘ وفاقی وزیر

جمعرات 22 فروری 2018 18:00

عام انتخابات میں (ن) لیگ کی دو تہائی اکثریت کا خوف مخالفین ،سازشیوں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2018ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی دو تہائی اکثریت کا خوف مخالفین اور سازشیوں کے اعصاب پر سوار ہے ،نشاندہی کے بعد (ن) لیگ اور جے یو آئی نے ختم نبوت حلف نامے میں کسی بھی تبدیلی کے خلاف جبکہ تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی نے حق میں ووٹ دیا ، سینیٹ کا ریکارڈ پبلک کیا جائے ۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹر ٹوئٹر پر کہا کہ اعصاب اور عزائم کا مقابلہ ۔۔۔۔انشا اللہ مسلم لیگ (ن) ہی جیتے گی ،اگلے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی دو تہائی اکثریت کا خوف مخالفین اور سازشیوں کے اعصاب پر سوار ہے ،قانون شکن اور لٹیرے ہم پر الزام عائد کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سازشی بے نقاب ہونگے اور مکافات ِ عمل کا شکار بھی،اللہ کریم انہیں ہدایت عطا فرمائیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سینٹ کا ریکارڈ گواہ ہے کہ نشاندھی کے بعد جے یو آئی اور مسلم لیگ (ن) نے ختم نبوت حلف نامے میں تبدیلی کے خلاف جبکہ پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی نے تبدیلی کے حق میں ووٹ دیا،بے شرم عمران کتنا جھوٹ بولو گے ۔ عمران کو چیلنج کرتا ہوں کہ مجھے غلط ثابت کرو یا جھوٹ بولنے کا عتراف کرو ۔انہوں نے کہا کہ عمران جواب دو تمہاری جماعت نے حافظ حمد اللہ کی نشاندھی کے بعد تبدیلی کے حق میں ووٹ کیوں دیا ۔ سینٹ کا اس دن کا ریکارڈ پبلک کیا جائے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات