سعودی عرب نے نئے سفری فیملی پیکج متعارف کرا دئیے

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 22 فروری 2018 17:41

سعودی عرب نے نئے سفری فیملی  پیکج متعارف کرا دئیے
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 فروری2018ء) سعودی عرب ایئر لائنز (سعودیہ) نے اس سال 20 فروری کو ملک بھر میں ہوائی سفر کے لئے نئے فیملی پیکجز متعارف کرا دئیے ہیں. مقامی ذرائع سعودی گزٹ کے مطابق سعودی عریبین ایئرلائنز( السعودیہ )نے داخلی اور خارجی پروازوں کی ریزرویشن کا نیا نظام جاری کردیا۔ السعودیہ نے بزنس کلاس اور اکانومی کلاس کو 2، 2درجوں میں تقسیم کردیا ہے جبکہ فرسٹ کلاس کو ایک ہی زمرے میں رکھا گیا ہے۔

نئے نظام کے بموجب مسافر نہ تو ریزرویشن میں تبدیلی کراسکے گا اور نہ ہی اکانومی کلاس کے ٹکٹ کی قیمت واپس حاصل کرسکے گا۔ یہ پیکجز موجود پیکجز جیسے ہی ہیں لیکن اب سے یہ نئی اقسام میں میسر ہوں گے ۔ نئے فیملی پیکجز اکانومی ، بزنس اور فرسٹ کلاس میں مندرجہ ذیل ناموں سے میسر ہوں گے۔

(جاری ہے)

اکانومی کلاس بچت پیکج ، بنیادی پیکج اور فلیکس پیکج مشتمل ہو گا ،بزنس کلاس میں بنیادی اور فلیکس پیکج ہو گا جبکہ فرسٹ کلاس صرف فلیکس پیکج پر مبنی ہو گی ۔

ہر فیملی پیکج کی سفر کرنے کی شرائط اور قیمتیں الگ ہیں ۔ فیملی پیکجز متعارف کرانا اور قیمتوں کو تعین کرانا ایک عام اور وسیع صنعت ہے اور سعودی عرب ان گھریلو پیکجز کو پہلے سے موجود پروازوں کے کرایوں کے ساتھ ترتیب دے رہا ہے ، جس سے خاندانوں کے پاس سفر کرنے کے لیے مخصوص کرایوں پر مبنی مختلف پیکجز میسر ہوں گے ، جس میں سے وہ اپنی مرضی کا پیکج منتخب کر سکیں گے۔ مندرجہ بالا تصویر میں تمام پیکجز میں کرایوں میں کمی سے متعلق معلومات فراہم کی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :