کوئٹہ نواں کلی میں نا معلو م افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی

جمعرات 22 فروری 2018 17:51

کوئٹہ۔ 22فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء) کوئٹہ کے علا قے نواں کلی میں نا معلو م افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا ، پولیس کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ کے علا قے نواں کلی آ خری اسٹاف پر نامعلو م افراد نے فائرنگ کرکے عارف نا می شخص کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے، پولیس کو اطلا ع ملتے ہی جائے وقوع پر پہنچ کر زخمی کو فوری طورپر سول ہسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے، پولیس نے مقدہ درج کرکے ملز ما ن کی تلا ش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :