بلوچستان میں 20 ارب روپے سے زائد کی براڈ بینڈ سروسز کی فراہمی کے لئے کام ہو رہا ہے

وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان کا ایوان بالا میں جواب

جمعرات 22 فروری 2018 17:51

بلوچستان میں 20 ارب روپے سے زائد کی براڈ بینڈ سروسز کی فراہمی کے لئے ..
اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء) وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں 20 ارب روپے سے زائد کی براڈ بینڈ سروسز کی فراہمی کے لئے کام ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر سراج الحق کے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں چار کمپنیوں کو تھری جی اور فور جی کے لائسنس جاری کئے گئے ہیں۔

یہ لائسنس نہایت شفاف طریقے سے جاری کئے گئے ہیں۔ کسی قسم کے غیر اخلاقی مواد کی اسٹریمنگ کو روکنے کے لئے پی ٹی اے اقدامات کرتی ہے۔ صدر نشین سینیٹر کرنل (ر) سید طاہر حسین مشہدی نے وزیر مملکت کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ تیاری سے ایوان میں آتی ہیں اور ارکان کے سوالات کے جواب دیتی ہیں جو خوش آئند ہے۔

متعلقہ عنوان :