مالی سال 2017-18ء کے دوران اسلام آباد ماڈل کالج برائے طالبات کے قیام کے لئے 50 ملین روپے کی رقم مختص کی گئی ،طارق فضل چوہدری

جمعرات 22 فروری 2018 17:51

مالی سال 2017-18ء کے دوران اسلام آباد ماڈل کالج برائے طالبات کے قیام کے ..
اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء) ایوان بالا کو بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2017-18ء کے دوران اسلام آباد ماڈل کالج برائے طالبات (آئی ایم سی جی۔جی 13/1) کے قیام کے لئے 50 ملین روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر احمد حسن کے سوال کے جواب میں وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے بتایا کہ یہ سکیم ابھی منظور نہیں ہوئی تاہم سکیم کا نظرثانی شدہ پی سی ون پلاننگ کمیشن کو جمع کرانے کے لئے تیار ہو چکا ہے۔ مختص فنڈز کو ابھی تک استعمال میں نہیں لایا گیا کیونکہ منصوبے کی انتظامی منظوری کا ابھی انتظار ہے۔

متعلقہ عنوان :