پاکستان میں جنگلات کی بحالی اور سرسبز پاکستان منصوبے کے تحت 3.652 ارب روپے کی متوقع لاگت سے پانچ سال میں 100 ملین درخت لگانے کی منظوری دی گئی

وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد الله خان کا ایوان بالا میں جواب

جمعرات 22 فروری 2018 17:51

پاکستان میں جنگلات کی بحالی اور سرسبز پاکستان منصوبے کے تحت 3.652 ارب ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد الله خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں جنگلات کی بحالی اور سرسبز پاکستان منصوبے کے تحت 3.652 ارب روپے کی متوقع لاگت سے پانچ سال میں 100 ملین درخت لگانے کی منظوری دی گئی ہے۔ پورے ملک میں شجرکاری کی سرگرمیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر احمد حسن کے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ سڑکوں اور نہروں کے کنارے درخت لگانا، پرانے درختوں کی بحالی، صنوبر اور چلغوزہ کے جنگلات میں اضافہ سمیت مختلف اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

2017-18ء کے دوران اس ضمن میں 605.172 ملین روپے کی رقم مختص کی گئی ہے جس میں سے 242.068 ملین روپے جاری کر دیئے گئے ہیں اور 240.424 ملین روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :