پاکستان میں کسی صنعتی شعبے پر کاربن ٹیکس عائد نہیں کیا گیا،

وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد الله خان کا ایوان بالا میں جواب

جمعرات 22 فروری 2018 17:51

پاکستان میں کسی صنعتی شعبے پر کاربن ٹیکس عائد نہیں کیا گیا،
اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء) ایوان بالا کو بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں کسی صنعتی شعبے پر کوئی کاربن ٹیکس عائد نہیں کیا گیا نہ ہی اس حوالے سے کوئی تجویز زیر غور ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی کے سوال کے جواب میں وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد الله خان نے بتایا کہ کاربن کی قیمتوں پر اطلاق کی جانچ کے لئے اقوام متحدہ فریم ورک کنونشن آن کلائمٹ چینج کی معاونت کے ساتھ وزارت موسمیاتی تبدیلی ایک مطالعہ کا اجراء کرے گی اور یہ جائزہ لیا جائے گا کہ آیا کاربن پر ایسا ٹیکس موزوں ہے یا نہیں۔

متعلقہ عنوان :