رواں مالی سال کے دوران اسلام آباد میں کینسر ہسپتال کے لئے 200 ملین روپے کی رقم مختص کی گئی

وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا ایوان بالا میں جواب

جمعرات 22 فروری 2018 17:48

رواں مالی سال کے دوران اسلام آباد میں کینسر ہسپتال کے لئے 200 ملین روپے ..
اسلام آباد ۔۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء) ایوان بالا کو بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2017-18ء کے دوران اسلام آباد میں کینسر ہسپتال کے لئے 200 ملین روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایوان وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر سراج الحق کے سوال کے جواب میں وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے بتایا کہ پانچ ارب روپے پر مشتمل پی سی ون کیڈ کو پیش کر دیا گیا تھا تاکہ وہ منصوبہ بندی ڈویژن کو ارسال کرے۔ منصوبہ بندی ڈویژن نے پی سی ون کے مختلف امور پر بحث کرلی ہے اب سی ڈی ڈبلیو کی منظوری کا انتظار ہے۔

متعلقہ عنوان :