اسے کہتے ہیں ایک شخص کونشانہ بنانا،مریم نوازکا ردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 22 فروری 2018 17:34

اسے کہتے ہیں ایک شخص کونشانہ بنانا،مریم نوازکا ردعمل
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 فروری 2018ء) : مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء مریم نواز نے کہا ہے کہ اسے کہتے ہیں ایک شخص کونشانہ بنانا،انہوں نے نوازشریف کے فیصلوں کوکالعدم قراردینے پرکہاکہ اسے کہتے ہیں ایک شخص کونشانہ بنانا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ نے سپریم کورٹ نے گزشتہ روزاپنے فیصلے میں انتخابی اصلاحات کی شق 203کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔

جس کے تحت مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف بطورپارٹی صدربھی نااہل ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ میں نوازشریف کی پارٹی صدارت کیلئے نااہلی کے ساتھ ہی ان کے بطور پارٹی صدرتمام فیصلے بھی معطل کرنے کاحکم دے دیا گیا ہے۔نواشریف کی جانب سے جاری کیے گئے سینیٹ الیکشن کیلئے پارٹی ٹکٹس بھی کا اجراء بھی کالعدم قرار دے دیا گیاہے۔سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن نے سینیٹ کیلئے ن لیگی امیدواروں کوآزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کی ہدایت کردی ہے۔جس پرن لیگی رہنماء اور سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نوازنے قائد ن لیگ نوازشریف کی بطورپارٹی صدرنااہلی کے بعدتمام فیصلے کالعدم قرار دینے پراپنے ٹویٹ میں کہا کہ اسے کہتے ہیں ایک شخص کونشانہ بنانا۔